[]
Home » News » National News » مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری تمام انصاف پسند شہریوں کے لئے باعث تسویش
مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری تمام انصاف پسند شہریوں کے لئے باعث تسویش

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری تمام انصاف پسند شہریوں کے لئے باعث تسویش


کلیم صدیقی گرفتاری معاملہ
مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری تمام انصاف پسند شہریوں کے لئے باعث تسویش


زبردستی مذہب تبدیل کروانے کا الزام بے بنیاد:مولانا ارشدمدنی


نئی دہلی 23/ستمبر 2021پریس ریلیز

مولانا کلیم صدیقی کی یوپی اے ٹی ایس کی جانب سے گرفتاری کی خبر ملک کے تمام انصاف پسند شہریوں کے لئے باعث تسویش ہے، مولانامحترم کی گرفتاری پر صدرجمعیۃعلماء ہند مولاناارشدمدنی نے سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی مذہب کے الزام میں مولاناکلیم صدیقی کی گرفتاری کو جس طرح سے میڈیا پیش کررہا ہے وہ قابل مذمت اورباعث تسویش ہے،اقلیتوں اور خاص کر مسلمانوں کے معاملہ میں میڈیا کا جج بن جانا اور انہیں مجرم بناکر پیش کرنا میڈیا کی جرنلزم کے پیشہ کے ساتھ بددیانتی ہے، میڈیا کے ٹرائل سے پوری دنیامیں بھارت کی شبیہ خراب ہوتی ہے، نیز انصاف کی جدوجہد کرنے والوں پر عرصہ حیات تنگ ہوجاتاہے، مولانا محترم پر غیر قانونی طریقہ سے تبدیلی مذہب کرانے غیر ممالک سے فنڈنگ جیسے کئی سنگین الزامات کے تحت گرفتارکیاگیاہے.

READ ALSO  इशरत जहां एनकाउंटर पर लिखी किताब पर पाबंदी क्यों ?

مولانا مدنی نے کہا کہ یہ سارے الزامات سراسربے بنیاداورغلط ہیں، کیونکہ کسی غیر مسلم کو زبردستی مسلمان نہیں بنایا جاسکتاہے، عقیدہ جاننے کا نہیں بلکہ ماننے کا نام ہے، اس کا تعلق انسان کے دل سے ہے، جو کسی کے بس میں نہیں ہوتاہے، رہی بات فنڈنگ کی تو مولانا کلیم صدیقی ہریانہ، اور پنچاب کے ان مختلف علاقوں میں جہاں مسلمان بہت کم ہیں اور دین سے بالکل ناواقف ہیں اور اپنے آپ کو صرف مسلمان سمجھتے ہیں ان جیسے لوگوں کو دین اسلام سکھلانے کیلئے مدارس قائم کررکھے ہیں وہاں وہ انہیں مدارس پر پیسہ خرچ کرتے نہ کہ غیر مسلموں کو مسلمان بنانے کیلئے اور اگر بزورزبردستی لالچ دیکر مسلمان بنایا جاسکتاتھا تو خلیج اور خاص کر سعودی عرب میں پچاسوں لاکھ غیر مسلم کام کررہے ہیں ان کو مسلمان بنادیا جاتالیکن ایسانہیں ہے کیونکہ اسلام جاننے کا نہیں بلکہ دل سے ماننے کا نام ہے، اخیر میں مولانا مدنی نے کہا کہ موصوف کی گرفتاری نے ایک بارپھر کئی سوال کھڑے کردیئے ہیں، اور اس گرفتاری کو ہندومسلم منافرت کو فروغ دینے کی مذموم کوشش قراردیا ہے،مولامدنی نے کہا کہ تمام انصاف پسند لوگوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ فرقہ پرستوں کی اس مذموم کوششوں کی بھرپورمخالفت کریں کیونکہ فرقہ پرستی ملک کے لئے انتہائی نقصاندہ ہے۔

READ ALSO  Recent Directions of the Rajasthan HC, regarding regulation of the construction

فضل الرحمن قاسمی
پریس سکریٹری جمعیۃعلماء ہند

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

one × 1 =

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Scroll To Top
error

Enjoy our portal? Please spread the word :)