اور وہ کچھ دن بعد کسی سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث پایا جاتا ہے یا کسی نہ کسی جرم کا ارتکاب کر کے فرار ہو جاتا ہے
ڈاکٹر فہیم بیگ نے فیکٹری اور مالک مکان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہمیں اپنے مکان میں کرایہ دار ، دکان میں ملازمین اور فیکٹری میں کاریگررکھتے وقت ان کی پولیس ویریفکیشن ضرور کرانی چاہئے تاکہ مستقبل میں کوئی پریشانی نہ ہو
نئی دہلی:8 دسمبر (محمد تسلیم ) شمال مشرقی دہلی ، سیلم پور اسمبلی میں شمن ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے نے دہلی پولیس کے ساتھ شراکت میں کرایہ دار، کاریگروں کی تصدیق بیداری مہم کا اہتمام کیا۔
تنظیم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے فیکٹری اور مالک مکان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہمیں اپنے مکان میں کرایہ دار ، دکان میں ملازمین اور فیکٹری میں کاریگررکھتے وقت ان کی پولیس ویریفکیشن ضرور کرانی چاہئے تاکہ مستقبل میں کوئی پریشانی نہ ہو۔
اکثرو بیشتر دیکھا جاتا ہے کہ لوگ بغیر تصدیق کے بے روزگار سمجھ کر ملازم یا کاریگر کو اپنے یہاں کام پر رکھ لیتے ہیں اور وہ کچھ دن بعد کسی سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث پایا جاتا ہے یا کسی نہ کسی جرم کا ارتکاب کر کے فرار ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے قانونی کارروائی کی جاتی ہے پھر آپ کو اس کا کوئی سراغ نہیں ملتا اور اس کے جرم کی وجہ سے آپ کو قانونی پیچیدگیوں اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم پہلے روز سے ان باتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے عمل کریں گے تو ہمارے علاقے کی سلامتی کیلئے بڑا قدم ثابت ہوگا۔ تاہم اس لیے ہماری شمع این جی او اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے کی جانب سے تمام مکینوں سے اپیل ہے کہ پولیس کی تصدیق مہم میں بھرپور تعاون کریں۔
Advertisement…………………

