سہارنپور 28 نومبر: آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے زیرِ اہتمام فروغِ تعلیم کے لئے ایک تعلیمی بیداری میٹنگ سکون ہوٹل خیرادی ٹولہ تاج گنج آگرہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے چیئرمین حضرت مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے فرمائ
میٹنگ میں اس بات پر غور و فکر کیا گیا کہ کس طرح تعلیم کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے اور کس طرح ہماری نسلیں زیورِ تعلیم سے آراستہ ہوجائیں میٹنگ میں معاشرے میں پھیلے ناخواندگی کے اندھیرے کو تعلیم کی روشنی سے دور کرنے پر زور دیا گیا اور فرغِ تعلیم کے لئے تعلیمی بیداری تحریک کو مسلسل چلانے کا عہد کیا گیا
میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں حضرت مولانا سعید احمد صاحب ناظم دارالعلوم پیر جیلانی آگرہ, حضرت مولانا قاری نعیم احمد صاحب ناظم مدرسہ انوارالقرآن شہید نگر آگرہ, حضرت مولانا محمد امتیاز صاحب منیجر الفاران اکیڈمی تاج گنج آگرہ, حضرت مولانا محمد عزیر عالم صاحب پرنسپل مدرسہ معین الاسلام شاہ گنج آگرہ, حضرت مولانا سید اختیار حسین جعفری صاحب خیرادی ٹولہ تاج گنج آگرہ, حضرت مولانا انوارالحق جامعی امام و خطیب جامع مسجد ٹونڈلہ فیروز آباد, مولانا ابرارالحق صاحب پرنسپل جامعہ تکمیل العلوم ٹونڈلہ فیروز آباد, مولانا رفاقت علی پرنسپل مدرسہ نورِ ہدایت مساوی تھانہ بھون, قاری سعیدالظفر سیکریٹری مدرسہ معارف القرآن آزاد کالونی سہارنپور, مولانا سعودالظفر مظاہری جامعۃالطیبات سہارنپور, مولانا مسعودالظفر مدرسہ معارف القرآن سہارنپور, قاری شاہ جہاں سہارنپور, قاری عبدالسبحان سہارنپور, وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں