افسوس ہوا مگر تعجب نہیں ، نئ حکومت تشکیل کے بعد شاہ کا ردعمل
ممبئی : بالی ووڈ اسٹار نصیرالدین شاہ نے ۲۰۲۴ء حکومت تشکیل کے بعد تیسری مرتبہ نریندر مودی کے وزیراعظم ہند بننے کے تعلق سے اظہارخیال کیا ہے۔ دی وائر کو دۓ انٹرویو میں شاہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی کسی طرح تیسری بار وزیر ا عظم بننے میں فلحال کامیاب ہوگئے۔ انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ان کے متعد بیانات کے تعلق سے پوچھے جانے پرنصیرالدین نے کہا کہ شاید مودی کے پاس انتخابی کامیابی حاصل کرنے کیلئے اور کوئی راستہ نہیں رہ گیا تھا۔
اس بار مودی کابینہ میں کسی بھی مسلم نمائندہ کی عدم موجودگی کے تعلق سے نصیرالدین نے کہا کہ انہیں یہ جان کر انتہائ افسوس ہوا لیکن انہیں کوئی تعجب نہیں ہوا ہے۔ جس طرح مسلمانوں کے تعلق سے نفرت پھیلاتے ہوئے انتخابی مہم چلائ گئی، کابینہ کی تشکیل شاید اسی جذبہ کے ساتھ ہوئی ہے۔ تاہم نصیرالدین نے کہا کہ وہ مستقبل میں کسی وقت ضرور دیکھنا چاہیں گے کہ وزیراعظم مودی مسلمانوں کی ٹوپی بھی پہنیں گے.
جسے ۲۰۱۱ء میں ایک تقریب میں انہوں نے پہننے سے انکار کیا تھا۔ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ مسلمانوں کی ٹوپی پہننے سے ان کے سماجی اور معاشی حالات تو نہیں سدھریں گے لیکن علامتی خیرسگالی اقدام ضرور ہوگا اور یہ پیغام جائے گا کہ آپ (مسلم کمیونٹی) اور وہ (وزیراعظم مودی) یکساں ملک کے شہری ہیں۔ مجھے آپ سے کوئی بیر نہیں۔