[]
Home » Events » مکتب انتخاب العلوم للبنات میں سالانہ اسناد تقسیم و انعامات کا انعقاد
مکتب انتخاب العلوم للبنات میں سالانہ اسناد تقسیم و انعامات کا انعقاد

مکتب انتخاب العلوم للبنات میں سالانہ اسناد تقسیم و انعامات کا انعقاد

زندگی میں اگر کامیاب ہونا ہے تو ہمیں خود بھی تعلیم کی اہمیت سمجھنی ہوگی اور اپنے بچوں کو بھی دینی و عصری تعلیم دلانے پر زور دینا ہوگا: ڈاکٹر سید احمد خاں

نئی دہلی :6مئی ( ) شمال مشرقی دہلی کا معتبر دینی و عصری تعلیمی ادارہ مکتب انتخاب العلوم للبنات گوتم پوری دہلی کا سالانہ استقبالیہ پروگرام و انعامات تقسیم کا انعقاد کیا گیا ۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی طلبہ وطالبات کو انعامات تقسیم کئے گئے اور ان کی خوب حوصلہ افزائی کی گئی ۔پروگرام کی صدارت مولانا داؤد امینی صاحب مہتمم مدرسہ باب العلوم جعفرآباد دہلی نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر اُردوزبان کے محسن ڈاکٹر سید احمد خاں صاحب سکریٹری جنرل آل انڈیا یونانی طبی کانگریس، ایڈوکیٹ شاہ زبیں قاضی، ماسٹر محمد ارشد چودھری نے شرکت کی ۔پروگرام کا آغاز قاری محمد عفان کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔

اس موقع پر حکیم عطا الرحمن اجملی نے مکتب کی تعلیم اور سال بھر پڑھائے جانے والے نصاب پر مختصر روشنی ڈالی اور کہا کہ بچوں کو دینی ماحول میں رہ کر تعلیم دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مکتب میں مکمل نظام موجود ہیں جہاں بچوں اور بالخصوص بچیوں کو دین کی روشنی میں تعلیم دی جارہی ہے ۔ پروگرام میں اول ، دوم اور سوم آنے والے طلبا و طالبات کو مہمان خصوصی کے دست مبارک سے انعامات سند و شیلڈ سے نوازا گیا ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہاکہ انسان حوصلہ افزائی کا قائل ہوتا ہے اور ہمیں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے رہنا چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ زندگی میں اگر کامیاب ہونا ہے تو ہمیں خود بھی تعلیم کی اہمیت سمجھنی ہوگی اور اپنے بچوں کو بھی دینی و عصری تعلیم دلانے پر زور دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ مکتب کی تعلیم چونکہ ابتدائی تعلیم میں شمار کی جاتی ہے اس لئے ہمیں اپنے بچوں کو مکتب سے جوڑنا چاہئے تاکہ ان کی آبیاری اچھے ماحول میں ہوسکے اور جب یہ اعلی تعلیم حاصل کرنے جائیں تو دین و دنیا دونوں کی بہتر سمجھ ان کے پاس موجود ہو۔

محمودیہ ماڈرن پبلک اسکول کے پرنسپل حافظ شکیل احمد اور ماسٹر محمد ارشد چودھری نے مشترکہ طور پر کہاکہ کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اس کے بچے ہو ا کرتے ہیں جو مستقبل میں اپنی قوم کی قیادت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر آج ہم اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں گے ان کو اچھی عادتیں سکھائیں گے تو کل یہی بچے پڑھ لکھ کر نہ صرف بہتر معاشرے کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالیں گے لہذا ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔

پروگرام کی نظامت حکیم عطا الرحمن اجملی نے کی ۔ استقبالیہ کمیٹی میں عبد الستار سیفی ، حافظ ہارون ، محمد عابد نفیس سیفی ، محمد محمود شاہ رخ خان ، محمد انیس ، ظہیر مرزا ، چودھری صداقت ، کے نام قابل ذکر ہیں ۔ پروگرام کا اختتام پر مولانا دائود امینی نے دعا کرائی ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اقراء عالیہ، حافظ توحید،اہم کردار ادا کیا ۔

Please follow and like us:
READ ALSO  Amit Shah unveiled Cooperative Bank building ....

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

two × 2 =

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Scroll To Top
error

Enjoy our portal? Please spread the word :)