عالمی یوم اردو کے موقع پر غالب اکیڈمی میں شاندار تقریب کا انعقاد
نئی دہلی،9نومبر : ٹائمز آف پیڈیا بیورو
عالمی یوم اردو کی شاندار تقریب کے موقع پر ہمارے نمائندے نے پروگرام کے منتظم اور اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے سر پرست ڈاکٹر سعید خان سے بات کی۔ انھوں نے بتایا اس بار یہ سلور جبلی تقریب ہے ، اور مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ ہم علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے عالمی یوم اردو منا رہے ہیں۔
ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر’ اردو زبان کو درپیش چیلینجز اور ان کا حل‘ بعنوان اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور یونائٹیڈ مسلم آف انڈیاکے اشتراک سے قومی راجدھانی دہلی کے بستی حضرت نظام الدین میں واقع غالب اکیڈمی آڈیٹوریم میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں اردو سے متعلق مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی ایک در جن سے زائد اہم شخصیات کوخصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس دوران مہمانان کے ذریعے عالمی یوم اردو کے موقع پر مولاناعبدالحمید رحمانی کی حیات و خدمات کے حوالے سے ایک یادگار مجلہ کااجراکیاگیا۔
اس موقع پر تقریب کے کنوینراور صفدرجنگ اسپتال میں آیوروید اور یو نانی محکمہ کے سابق سربراہ ڈاکٹر سید احمد خان نے سبھی مہمانان کا استقبال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سلور جبلی تقریب ہے اور یہ بتاتے ہوئے ہمیں خوشی ہے کہ ہم علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے عالمی یوم اردو منا رہے ہیں ، نیز ہماری کوشش ہے کہ اردو زبان کو مزید فروغ دیا جائے۔
اس موقع پردہلی یو نیو رسٹی کے سابق استاد پروفیسرعبدالحق نے تقریب کے منتظمین بالخصوص ڈاکٹر سید خان کو مبارکباد پیش کی۔
تقریب سے تسمیہ ایجوکیشنل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید فاروق ، نیشنل کمیشن برائے تعلیمی ادارہ جات (حکومت ہند )کے چیئرمین جسٹس این کے جین ، معروف عالم دین مولانا محمد رحمانی مدنی ،خواجہ محمدشاہد (سابق وائس چانسلر مانو و آئی اے ایس) ، پریس کلب آف انڈیا دہلی کے صدر اوماکا نت لکھیڑا ، ڈاکٹر لال بہادر ، مشہور انسانی حقوق کارکن مولانازاہد آزاد جھنڈانگری ، مولانا سراج الدین ندوی ، معروف صحافی سہیل انجم ودیگر نے شر کت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر علامہ اقبال کی حیات وخدمات کے حوالے سے مہمانان نے گفتگو کی ۔ اور علامہ اقبال علیہ الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اجلاس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر خبیب احمد نے بخوبی انجام دئے ، جبکہ تقریب کا آغاز ڈاکٹر محمد اکرم نے تلاوت کلام پاک سے کی ۔ اور بزرگ شاعر متین امروہوی نے اردو زبان کے حوالے سے چند قطعات پیش کئے اور علامہ اقبال کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیا ۔
عالمی اردو ایوارڈ یافتگان 2022میں پروفیسر حبیب الرحمن نیازی ، جناب محمد محمود خان ، جناب حکیم فخر عالم ، ڈاکٹر ابھے کما ر، جناب مہتاب عالم ،جناب انتظار نعیم ، ڈاکٹر عمیر منظر ، جناب محمد رئیس صدیقی ، محترمہ کر شنا شرما دامنی ، ڈاکٹر عبید اللہ چودھری،عبدالرشید اعظمی، اشرف میواتی ، جناب سید ساجد علی ٹونکی ، جناب رونق جمال ، جناب نشاط حسن ، جناب زبیر خان سعیدی ، جناب طاہر الحسن ، جناب محترمہ روہنی سنگھ ، الحاج محمد ناصر خان ( فرید بک ڈپو ) کے نام قابل ذکر ہیں۔
تقریب کو کا میاب بنا نے میں ڈاکٹر عمران قنوجی ، حکیم عطا الرحمن اجملی ڈاکٹر حبیب اللہ ،حامد علی اختر، حافظ مرتضی دہلوی ،ڈاکٹر آفتاب ،شیخ سعد،سید اعجاز حسن ، حکیم آفتاب عالم، حاجی شمیم ودیگر نے مخلصانہ خدمات انجام دیں اور اہم کردار ادا کیا۔