دور حاضر میں تندرستی کی مستی کا انقلاب برپا کرنے والی پیرامیڈیکل ایکسرسائز کی ورکشاپ کامیاب:حکیم اجملی
طالب علموں کو اسناد و میڈل کے ساتھ انعام و اکرام سے بھی نوازا گایا
دہلی: اے اینڈ ایس فارمیسی کے جنرل منیجر حکیم عطا الرحمن اجملی کی کوششوں سے اور مدارس کے ہونہار طلباء وطالبات کی وجہ سے، شمال مشرقی دہلی کا

گوتم پوری شاہراہ والا علاقہ، آج دور حاضر میں گھر گھر کی اور ہر کسی کی ضرورت بن چکی، آسان اور بہترین نفع بخش، خیر کثیر کے مختلف پہلوں والی سات قسم کی ورزشوں سے مرکب، ڈربک برانڈ مخصوص پیرامیڈیکل فٹنس کی خوبیوں والی ورزشوں کی ٹریننگ کا مرکز بن گیا
مدارس اسلامیہ کے نوعمر رضاکار طالب علموں نے ان ورزشوں کی بطور مددگار ابتدائیہ ٹریننگ ہنسی خوشی مکمل کی اور بن گئے چھوٹے استاذ

حکمت سے بھرپور یہ ورزشیں دل، دماغ، جگر، تلی، پھیپھڑے، گردے، آنتوں وغیرہ کو بیماروں کا شکار بننے سے روکنے، اور ان اعضاء میں تندرستی کی مستی کا انقلاب برپا کرنے والی ہیں
ان ورزشوں کی وقت کے تقاضے کے تحت تحقیق کرنے والے خاندانی حکیم ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی اور ان ورزشوں کی ماہر ٹرینر کوثر صاحبہ کی زیر نگرانی مکمل کرنے ولے نوعمر رضاکار طالب علموں نے ایڈووکیٹ شاہ جبیں قاضی صاحبہ کے دست مبارک سے اسناد کے ساتھ انعام و اکرام حاصل کیا۔
اس موقع پر عالی ہمت عرفان صاحب نے کہا کہ زندگی میں برکتی عمل پڑھانے والی سوچ اور ذہنی سکون کے ساتھ خیر کے کام کرتے ہوئے، ہر عمر کی ضرورت کے حساب سے جسم میں فطری طاقت لگاتار مینٹین کرنے کے لئے ڈاکٹر بدر الاسلام کیرانوی کی تحریک کے دوران،
مختلف طبی علوم سے تحقیق و ترویج کی ہوئیں، ہائی کوالٹی کی یہ پیرامیڈیکل ایکسرسائز دور حاضر میں اعضائے رئیسہ کی صحت کی سنبھال میں کامیاب نفع بخش ثابت ہوئی ہیں۔
سمجھداری کی بات یہ ہے کہ ڈاکٹر بدر الاسلام کیرانوی کی مسلسل 50 سالہ محنت اور ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کی گئیں ان خاص انداز سے کی جانے والی سائینٹیفک ایکسر سائز سے دیش اور دنیا کی اگلی نسلوں کو، سب کو بہت پسند آنے والی پرفارمنس دینے والا بندہ بنانے کے لئے ان ریاضتوں کے ماہر سے سکھوانے کی ضرورت ہے.
دہلی کی مشہور مسجد کے امام حکیم مولانا مرتضی دہلی نے کہا کہ میں نے اور آل انڈیا یونانی طبی کانگرس سے وابستہ دیش کے کونے کونے سے دہلی آئے حکیموں نے اور دلی کے مختلف علاقوں میں رہنے والے چھ ہزار حاجیوں نے ان ایکسرسائز کی مشق کی اور صحت کی سنبھال کے لئے انہیں مفید پانے پر ڈاکٹر بدر الاسلام کیرانوی کو دعاؤں سے نوازا۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ زیادہ تر امراض کے علاج معالجے میں، ان طبی ریاضتوں کو دیسی دواؤں کے ساتھ استعمال کرنے پر نفع کئی گنا بڑھایا جا سکتا ہے.
اس موقع پر حکیم عطاء الرحمن اجملی ایم ڈی اے اینڈ ایس فارمیسی دہلی نے طلباء وطالبات اور صحافی استاذ مکرم مہمانوں کا اظہار تشکر کیا
مولانا محمد فاروق حکیم محمد مرتضی دہلوی یوسف ملک محمد عفان محمد عرفان وغیرہ شامل رہے
Please follow and like us: