دور حاضر میں تندرستی کی مستی کا انقلاب برپا کرنے والی پیرامیڈیکل ایکسرسائز کی ورکشاپ کامیاب:حکیم اجملی
طالب علموں کو اسناد و میڈل کے ساتھ انعام و اکرام سے بھی نوازا گایا
دہلی: اے اینڈ ایس فارمیسی کے جنرل منیجر حکیم عطا الرحمن اجملی کی کوششوں سے اور مدارس کے ہونہار طلباء وطالبات کی وجہ سے، شمال مشرقی دہلی کا
گوتم پوری شاہراہ والا علاقہ، آج دور حاضر میں گھر گھر کی اور ہر کسی کی ضرورت بن چکی، آسان اور بہترین نفع بخش، خیر کثیر کے مختلف پہلوں والی سات قسم کی ورزشوں سے مرکب، ڈربک برانڈ مخصوص پیرامیڈیکل فٹنس کی خوبیوں والی ورزشوں کی ٹریننگ کا مرکز بن گیا
مدارس اسلامیہ کے نوعمر رضاکار طالب علموں نے ان ورزشوں کی بطور مددگار ابتدائیہ ٹریننگ ہنسی خوشی مکمل کی اور بن گئے چھوٹے استاذ
حکمت سے بھرپور یہ ورزشیں دل، دماغ، جگر، تلی، پھیپھڑے، گردے، آنتوں وغیرہ کو بیماروں کا شکار بننے سے روکنے، اور ان اعضاء میں تندرستی کی مستی کا انقلاب برپا کرنے والی ہیں
