[t4b-ticker]
[]
Home » News » National News » جعفرآباد آر ڈبلیو اے نے دہلی پولیس کے ساتھ کرایہ دار، کاریگر کی تصدیق مہم کا اہتمام کیا
جعفرآباد آر ڈبلیو اے نے دہلی پولیس کے ساتھ کرایہ دار، کاریگر کی تصدیق مہم کا اہتمام کیا

جعفرآباد آر ڈبلیو اے نے دہلی پولیس کے ساتھ کرایہ دار، کاریگر کی تصدیق مہم کا اہتمام کیا

اور وہ کچھ دن بعد کسی سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث پایا جاتا ہے یا کسی نہ کسی جرم کا ارتکاب کر کے فرار ہو جاتا ہے

 

ڈاکٹر فہیم بیگ نے فیکٹری اور مالک مکان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہمیں اپنے مکان میں کرایہ دار ، دکان میں ملازمین اور فیکٹری میں کاریگررکھتے وقت ان کی پولیس ویریفکیشن ضرور کرانی چاہئے تاکہ مستقبل میں کوئی پریشانی نہ ہو

 

نئی دہلی:8 دسمبر (محمد تسلیم ) شمال مشرقی دہلی ، سیلم پور اسمبلی میں شمن ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے نے دہلی پولیس کے ساتھ شراکت میں کرایہ دار، کاریگروں کی تصدیق بیداری مہم کا اہتمام کیا۔

تنظیم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے فیکٹری اور مالک مکان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہمیں اپنے مکان میں کرایہ دار ، دکان میں ملازمین اور فیکٹری میں کاریگررکھتے وقت ان کی پولیس ویریفکیشن ضرور کرانی چاہئے تاکہ مستقبل میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

اکثرو بیشتر دیکھا جاتا ہے کہ لوگ بغیر تصدیق کے بے روزگار سمجھ کر ملازم یا کاریگر کو اپنے یہاں کام پر رکھ لیتے ہیں اور وہ کچھ دن بعد کسی سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث پایا جاتا ہے یا کسی نہ کسی جرم کا ارتکاب کر کے فرار ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے قانونی کارروائی کی جاتی ہے پھر آپ کو اس کا کوئی سراغ نہیں ملتا اور اس کے جرم کی وجہ سے آپ کو قانونی پیچیدگیوں اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم پہلے روز سے ان باتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے عمل کریں گے تو ہمارے علاقے کی سلامتی کیلئے بڑا قدم ثابت ہوگا۔ تاہم اس لیے ہماری شمع این جی او اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے کی جانب سے تمام مکینوں سے اپیل ہے کہ پولیس کی تصدیق مہم میں بھرپور تعاون کریں۔

 

READ ALSO  AMU में विद्यार्थियों पर पुलिस का क़ेहर,पुलिस ने भानी लाठी , दागे गैस के गोले , कई ज़ख़्मी

                                                                                                                             Advertisement…………………

 

READ ALSO  PM Modi Says India's Act Far-East policy enhanced cooperation with Russian

تھانہ جعفرآباد کے سنجیو کمار نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ یہ ایک قانونی طریقہ کار ہے جس پر عمل کرنا ہر ایک کےلیے . لازمی ہے اور اس سے پولیس کو علاقے میں جرائم پر قابو پانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

جو شخص اپنے ملازم، یا کرایہ دار کی پولیس تصدیق نہیں کرائے گا اور پولیس کی طرف سے تحقیقات پر، اس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس لیے ان چیزوں سے بچنے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر شہری کو پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

اس مہم کو کامیاب بنانے میں نوشاد خان، شاہنواز قادری، محمد انیس ،ساحل خان ، تھانہ جعفرآباد کے ہیڈ کانسٹیبل راہل کمار ، ہیڈ کانسٹیبل سنجیو ، کانسٹیبل سوربھ سنگھ، کانسٹیبل روہت نے اپنا بھرپور تعاون دیا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

1 × four =

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Scroll To Top
error

Enjoy our portal? Please spread the word :)