[t4b-ticker]
[]
Home » News » National News » فروغ اردو زبان کی جلد از جلد تشکیل کیلئے وزیر اعظم کو لکھا مکتوب
فروغ اردو زبان کی جلد از جلد تشکیل کیلئے وزیر اعظم کو لکھا مکتوب

فروغ اردو زبان کی جلد از جلد تشکیل کیلئے وزیر اعظم کو لکھا مکتوب

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جلد از جلد تشکیل کیلئے وزیر اعظم کو لکھا مکتوب

این سی پی یو ایل کی باڈی تشکیل دی جائے تاکہ انتظامی ڈھانچہ پوری طرح فعال ہو سکے اور اردو زبان کے فروغ کے لیے جاری کاموں کو تیزی اور موثر طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے: ڈاکٹر سید احمد خاں

نئی دہلی :3جنوری (2026) اُردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان کی باڈی کی جلد از جلد تشکیل کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے ۔اس تعلق سے بات کرتے ہوئےاُردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ کونسل کی تشکیل میں تاخیر سے اردو زبان کی ترقی اور فروغ کے کام متاثر ہو رہے ہیں۔

مکتوب کا بنیادی مقصد قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور اردو زبان کے فروغ کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے ۔ یہ کام اچھے ڈھنگ سے تبھی ہو سکتے ہیں جب اس کی تشکیل عمل میں آئے گی ۔

READ ALSO  आई एस टी डी कोटा चैप्टर की पंद्रहवी वार्षिक आमसभा सम्पन्न - अशोक सक्सेना अध्यक्ष, साधना उपाध्यक्ष, डॉ नीरजा सचिव, वीनस कोषाध्यक्ष बनी

ومی کونسل برائے فروغ اردو زبان

اُردو زبان کی اہمیت و افادیت پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہاکہ اُردو کی پیدائش بھارت میں ہی ہوئی ہے اور یہی اس زبان کو فروغ ملا ہے۔تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس کی مقبولیت میں بے حد اضافہ ہواہے اور آج بھی ہر کس و ناکس کی پسندیدہ زبان اُردو ہے ۔

اس زبان کو ہر دور میں نہ صر ف سرکاری بلکہ عوامی سطح پر محبت اور ثقافت کی زبان کے طور پر قبول کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ اُردو زبان کی ترقی و ترویج کیلئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل)کا قیام کیا گیا ہے اور وزارت تعلیم کے تحت یہ کام کرتا ہے

READ ALSO  18 मौतों पर Dy CM उत्तर प्रदेश की मुस्कराहट , pic हुई वायरल

لیکن یہ تشویشناک بات ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے نہ تووائس چیئرمین کی تقرری ہوئی ہے اور نہ ہی اس کی تشکیل اب تک ہو پائی ہےجس کے سبب کونسل پوری طرح سے کام نہیں کر پا رہا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ این سی پی یو ایل کی باڈی تشکیل دی جائے تاکہ انتظامی ڈھانچہ پوری طرح فعال ہو سکے اور اردو زبان کے فروغ کے لیےجاری کاموں کو تیزی اور موثر طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے۔

ڈاکٹر سید حمد خاں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو کی جلد از جلد تشکیل نو کی طرف توجہ دی جائے تاکہ وسیع تر مفاد میں اس کی سرگرمیاں جلد از جلد دوبارہ شروع ہو سکیں۔ہم آپ کے مشکور ہوں گے۔

جاری کردہ
محمد عمران قنوجی

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

16 − fifteen =

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Scroll To Top
error

Enjoy our portal? Please spread the word :)