[]
Home » Events » اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی بحر العلوم کا انتقال
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی بحر العلوم کا انتقال

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی بحر العلوم کا انتقال

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی بحر العلوم کا انتقال


مظفر نگر: اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مظفرنگر کے صدر کلیم تیاگی و کنوینر تحسین علی اساروی نے بتایا کہ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی کنوینر بحرالعلوم کا گذشتہ اتوار کو انتقال ہوگیا۔ ۱۰۵ سال کی عمر میں اتوار کو الہ آباد کے کریلی میں ان کی رہائش گاہ پر انہوں نے آخری سانس لی اور اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی تھے اور ہندوستانی زبان اردو کے لیے 1996 سے ریاستی اور مرکزی دفاتر ..میں دوسری سرکاری زبان اور صدارتی حکم 1960 اور زبان ایکٹ ترمیم 1989 کے لیے کئی پی آئ ایل الہ آباد  داخل کی ۔ انہیں 8 مقدمات میں کامیابی ملی۔

انہوں نے اتر پردیش کے تمام ضلعوں میں ضلعی کمیٹی بنائی اور ریاستی دفتر اور بہار، بنگال، جھارکھنڈ، دہلی میں ریاستی صدر بنائے اور 2002 میں اردو مترجم کے مسائل کے لیے ہائی کورٹ گئے۔  غریبوں کی بہت عزت کرتے تھے۔ ان کے لائق و فائق اور نہایت ہی فعال اور متحرک فرزند اور مجاہد اردو حکیم پرواز العلوم ان کے مشن کو کامیاب    بنانے پر لگے ہوئے ہیں۔ اور پی آئی ایل، آر ٹی آئی وغیرہ تقریباً 200 مقدمات ان کے ذریعہ بھی کئے جا چکے ہیں۔

  یوڈی او کی مکمل ٹیم اور اردو داں عوام نے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی اور پسماندگان کو صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ دعائیہ مجلس میں ڈاکٹر شمیم الحسن، اسعد فاروقی، کلیم تیاگی، تحسین علی، ماسٹر رئیس الدین رانا، شہزاد علی، مولانا موسی ٰ قاسمی، بدرالزماں خان، شمیم قصار، گلفام احمد، ماسٹر خلیل، مولانا توحید، حاجی سلامت راہی، ڈاکٹر سلیم احمد سلمانی، حکیم عطاءالرحمن اجملی وغیرہ موجود رہے۔

Please follow and like us:
READ ALSO  18 वर्ष से अधिक के सभी लोगों के लिए नि:शुल्‍क होगा कोविड टीकाकरण :प्रधानमंत्री

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

sixteen + three =

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Scroll To Top
error

Enjoy our portal? Please spread the word :)