آئی سی سی – ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت کا مقابلہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے ہوگا۔ یہ میچ گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں ہندوستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ ہندوستان اس پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے۔ ورلڈ کپ کا فائنل میچ ہفتے کو کینسنگٹن اوول، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔
اسی دوران آج صبح کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ اب ہفتے کو ہونے والے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ آج ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
Please follow and like us: