نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے) نے منسوخ اور ملتوی امتحانات کی تازہ تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کل جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں، این ٹی اے نے کہا کہ یو جی سی – این ای ٹی جون 2024 کا امتحان اب 21 اگست سے 4 ستمبر کے درمیان منعقد ہوگا۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن-قومی اہلیتی ٹیسٹ(یو جی سی – این ای ٹی ) اس مہینے کی 18 تاریخ کو منعقد ہونے کے ایک دن بعد منسوخ کر دیا گیا تھا کیونکہ وزارت تعلیم کو یہ اطلاع ملی تھی کہ امتحان کی طے شدہ ضوابط سے سمجھوتہ کیا گیا تھا۔یو جی سی – این ای ٹی جونیئر ریسرچ فیلوشپ ایوارڈ کے لیے اسسٹنٹ پروفیسروں کی تقرری اور پی ایچ ڈی کورسز میں داخلے کے لیے اہلیت کے تعین کا ایک امتحان ہے ۔
جوائنٹ سی ایس آئی آر – یو جی سی – ای ای ٹی جون-2024 کے امتحانات جو کہ پیشگی اقدام کے طور پر ملتوی کیے گئے تھے اب 25 سے 27 جولائی تک منعقد ہوں گے۔ سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل یو جی سی – این ای ٹی ( سی ایس آئی آر ) کو کیمیکل سائنسز، ارتھ، ایٹموسفیرک، اوشین اینڈ پلینیٹری سائنسز، لائف سائنسز، میتھمیٹیکل سائنسز اور فزیکل سائنسز میں پی ایچ ڈی کے داخلوں کے لیے قبول کیا جاتا ہے۔
چار سالہ انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام(آئی ٹی ای پی ) میں داخلے کے لیے نیشنل کامن انٹرینس ٹیسٹ (این سی ای ٹی ) ، جسے بھی ملتوی کر دیا گیا تھا، اب 10 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔
این ٹی اے نے کہا کہ آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ داخلہ ٹیسٹ 2024 اپنے اصل شیڈول کے مطابق اگلے مہینے کی 6 تاریخ کو منعقد ہوگا۔
این ٹی اے نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے اس کی آفیشل ویب سائٹ www.nta.ac.in کو دیکھ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Please follow and like us: