مظفر نگر میں شاندار خوشخطی , پینٹنگ وآن لائن نعت خوانی مقابلہ منعقد
اے اینڈ ایس فارمیسی دہلی و فیڈریشن آف مسلم جاٹ کے مشترکہ تعاون سے ایم آر ڈی میموریل پبلک اسکول سانجک ضلع مظفر نگر میں خوشخطی , پینٹنگ مقابلہ منعقد ہوا _ اس موقع پر سانجک تاولی کسیروہ کے اسکولوں کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا اور مقام حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیاـ

سانجک تاولی کسیروہ کے اسکولوں کے انعافتہ طلباء وطالبات
اردو، ہندی اور انگریزی زبان میں شاندار کارکردگی پیش کی گئ ـ پروگرام کو کامیاب بنانے میں آشو چودھری ، محمد ساجد چودھری ،حکیم عطاء الرحمن اجملی جنرل مینیجر اے اینڈ ایس فارمیسی دہلی ، تنویر احمد نے کردار ادا کیا اور چودھری محمد تنثیر نے مقابلے میں حصہ لینے والے اسکولوں کا شکریہ ادا کیا اور انعافتگان کو مبارکباد پیش کی ـ

حکیم عطاء الرحمن اجملی جنرل مینیجر اے اینڈ ایس فارمیسی دہلی بچوں کی حونصلہ افرائی کرتے ہوۓ
الحمدللہ اے اینڈ ایس فارمیسی دہلی کی جانب سے ہر سال آن لائن نعت خوانی و پینٹنگ مقابلہ رکھا جاتا ہے ـ جس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے طلبہ حصہ لیتے ہیں ـ جس سے انکے اندر پڑھنے لکھنے کا جذبہ اور شوق پیدا ہوتا ہے ۔ہم اہل خیر اور خصوصاً اے اینڈ ایس فارمیسی دہلی کی یہ خدمت اور محنت امت مسلمہ کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہوگی ۔

Mohammed Faizan Rizvi naat Khuani Competition 1st Prize winner
ماشاءاللہ گزشتہ دو سال قبل ہمارے ادارے بنام قرطبہ انسٹیٹیوٹ آف اکیڈمک ایکسیلنس کشن گنج سے ایک طالب علم کو نعت خوانی کا نمائندہ بنا کر آپ کی خدمت میں پیش کیا تھا ـ

Qurtuba Institute of Academic Excellence Kishan Ganj Bihar
پورے بہار سے ضلع کشن گنج کے محمد کونین شادانی نے اول مقام حاصل کیا تھا جس کی وجہ سے ہمارا اور ہمارے ادارے کا نام روشن ہوا۔ امسال بھی الحمدللہ ہم نے ایک طالب علم محمد فیضان رضوی کو نعت خوانی کے
مسابقہ میں شرکت کرنے کا موقع دیا ـ اور الحمدللہ محمد فیضان بھی ریاست بہار سے اول پوزیشن حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

Qurtuba Institute of Academic & Excellence Kishan Ganj Bihar Ke Mohammed Faizan ne Naat khuani mein 1st Prize haasil kiya
اے اینڈ ایس فارمیسی دہلی نے حونصلہ افزائ کی اور ٹرافی و سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا ـ اسکے لیے قرطبہ انسٹیٹیوٹ آف اکیڈمک ایکسیلنس کشن گنج ادارے کی جانب سے انتظامیہ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی ـ
منجانب
عبد القادر ہدوی
کشن گنج بہا
ر