[]
Home » Events » خواتین کے حقوق ان کو دبانے کچلنے کی کوششوں میں تیزی آرہی ہے
خواتین کے حقوق ان کو دبانے کچلنے کی کوششوں میں تیزی آرہی ہے

خواتین کے حقوق ان کو دبانے کچلنے کی کوششوں میں تیزی آرہی ہے

ساجدہ سکندر کور کمیٹی ممبر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی زیر سرپرستی

محبوب نگر تلنگانہ میں بابا بھیم راﺅ امبیڈکر پر سالانہ جلسے کا انعقاد

نئی دہلی ( پریس ریلیز / مطیع الرحمن عزیز)عظیم سیاسی رہنما اور ہندستان کے اقلیتوں کے مسیحا بابا بھیم راﺅ امبیڈکر پر منعقد کیا جانے والے سالانہ جلسے کا انعقاد ساجدہ سکندر کورکمیٹی ممبر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی زیر نگرانی منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ سالانہ پروگرام تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں منعقد کیا جائے گا۔ پھولے امبیڈکر نام سے سالانہ اجلاس کا انعقاد ہر سال بڑی دھوم دھام سے منعقد کیا جاتا ہے۔ 29 اپریل کو ضلع پریشد گراﺅنڈ محبوب نگر تلنگانہ میں بوقت 6بجے شام سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام میں ملک اور ریاست و ضلع کی مشہور ہستیاں شرکت کر رہی ہیں۔ پھولے امبیڈکر کے اس جشن خاص میں ان تمام نکات پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا جو ملک کی آزادی کے 74سال گزر جانے کے باوجود عوام کو جو سہولیات دستیاب نہیں ہو سکیں اس پر خصوصی روشنی ڈالی جائے گی۔ اس پروگرام میں مہمان ذی وقار کی حیثیت سے ساجدہ سکندر کور کمیٹی ممبر آل انڈیا مہیلا امپاور منٹ پارٹی جو کہ کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں ملک کے کونے کونے میں آگے بڑھ رہی ہے شرکت کر رہی ہیں۔ ان تمام تفصیلات کی معلومات مطیع الرحمن عزیز کارگزار صدر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی برائے اترپردیش نے اپنے جاری ایک پریس ریلیز میں دیا ہے۔

پھولے امبیڈکر کے نام سے منعقد ہونے والے اس بہت ہی اہم پروگرام میں ملک کی معزز ہستیوں میں شرکت کر رہے ہیں جناب پروفیسر قاسم احمد ، تلنگانہ ایم آر پی ایس فاﺅنڈرایس کے راجو صاحب، اسسٹنٹ پروفیسر ہسٹری سی ریا ، شیوا پرساد صاحب، اسسٹنٹ پروفیسر ای سی او غالی ونود کمار جیسی کئی معزز شخصیات اس پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ ساجدہ سکندر صاحبہ نے اپنے لئے خوش نصیبی مانتے ہوئے کہا کہ میں بابا صاحب پھولے پروگرام منعقد کنندگان تمام اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کا کور کمیٹی ہونے کی حیثیت سے مجھے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کے لئے پرخلوص دعوت پیش کی گئی ہے۔

ساجدہ سکندر نے کہا کہ ہماری اس حوصلہ افزائی کی بدولت اب ہمارے مطالبات اور لڑائی میں مزید اور پختگی آئے گی کہ ایس سی ایس ٹی، او بی سی ، مائناریٹی اور خاص طور سے مسلموں کے حقوق کے لئے ہم لڑائی ہر میدان میں لڑتے رہیں گے۔ ہمارے حقوق آزادی کے 74سال گزر جانے کے باوجود بھی ہم کو نہیں مل سکے ہیں، بابا صاحب امبیڈکر ایسی عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے ملک کے ہر ذات اور برادری کے لوگوں کو ووٹ کا حق دینے میں نمایا رول ادا کیا ہے۔
ساجدہ سکندر صاحبہ نے اپنی کل ہند قائد اور رہنما عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم آل انڈیا مہیلا امپارمنٹ پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہر اس دبے کچلے شخص کی لڑائی کو لے کر آگے بڑھیں گے۔ جس طرح کہ ہماری سپریمو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ صاحبہ کی سوچ ہے کہ لگ بھگ سو سالوں سے خواتین کے حقوق ان کو نہیں دئے گئے۔ ان کو آنے والی ترقیوں کے ساتھ دبانے کچلنے کی کوششوں میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ جب کہ خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے کم نہیں ہیں۔

لہذا اگر کوئی معاشرہ اپنے دو اہم ستون میں سے ایک کو کمزور کر دے گا تو کس طرح سے آگے بڑھ سکے گا۔ لہذا جس طرح مرد معاشرے کا ایک اہم ستون ہے اسی طرح عورت بھی ایک ستون ہے۔ دونوں پایوں کو مضبوط ہونا چاہئے تو گھر مضبوط بنا رہتا ہے۔ ہمارے گھروں میں لاچاری اور مجبوری و مفلسی اس وقت اور بڑھ جاتی ہے جس گھر میں صرف مرد روزی روٹی کمانے کے اسباب کے لئے تنہا رہ جاتا ہے۔

ایسے میں نہ گھر ترقی کرتا ہے اور نہ معاشرہ اور جب معاشرہ ہی کمزور ہوگا تو شہر اور دیش ہمارا کس طرح سے ترقی یافتہ ہو سکتا ہے۔ اسی لئے انسانیت کے دو اہم ستون مرد اور عورت کو برابر کے حقوق ملنے چاہئے۔ تعلیم ہو یا روزگار ہر میدان میں مواقع برابر کے ہونے چاہئے ، تاکہ ہر گھر کا ہر فرد مضبوط بنے اور ہر کنبہ خوشحالی کی زندگی بسر کرے۔

Please follow and like us:
READ ALSO  6 करोड़ बचाये जा सकते हैं हर साल अगर यह करलिया जाए

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

seven − 2 =

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Scroll To Top
error

Enjoy our portal? Please spread the word :)