کیمپ منعقد کرنے کا بنیادی مقصد لوگوں کو صحت مند رکھنا ہے: حکیم عطا الرحمن اجملی

نئی دہلی:۱۱ فروری (ٹاءیمز آف پیڈیا) مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش کے موقع پر اے اینڈ ایس فارمیسی، الہند ہسپتال ، شارپ سائٹ اور خیر فائنڈیشن کے اشتراک سے گلی نمبر ۱۴ نور مسجد ۲۵ فٹا روڈ پرانا مصطفی آباد دہلی میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آنکھوں کی مفت جانچ، شوگر کی جانچ، ای سی جی، خون کی جانچ،فیزیو تھریپی، حجامہ، اور موسمی بیماریوں کا علاج وغیرہ مفت کیا گیا۔
تاہم مہنگی ادویات ۵۰ فیصد کی رعایت پر دی گئیں۔اس موقع پر تقریبا ۳۰۰ مریضوں نے کیمپ سے استفادہ کیا۔کیمپ میں ڈاکٹر ایم اے انور، حکیم عطا لرحمن اجملی، ڈاکٹر ایاز احمد، ڈاکٹر بدر السلام کیرانوی، حاجی محمد شمیم، حافظ محمد شکیل احمد، ڈاکٹر محمد مزمل، ڈاکٹر گلفام، ڈاکٹر محمد فیروز ملک، نے کیمپ کو کامیاب بنانے میں مکمل تعاون کیا۔

کیمپ کے کنوینر شبنم، جویریہ شمیم، حفیظہ سیفی اور امن سیفی تھے ـ
کیمپ کے تعلق سے بات کرتے ہوئے حکیم عطا الرحمن اجملی نے بتایا کہ آج کی بھاگتی دوڑتی زندگی میں لوگ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھ پاتے اسی لۓ
علاقے میں اس طرح کے کیمپ منعقد کرنے سے لوگ اپنی جانچ کرانے آجاتے ہیں اور اتوار کے روز زیادہ تر لوگوں کی چھٹی بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے کیمپ میں مصطفی آباد علاقے کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف جانچ کروائیں اور مریضوں کو مفت ادویات بھی دی گئیں۔ حکیم عطا الرحمن اجملی نے مزید کہاکہ کیمپ منعقد کرنے کا بنیادی مقصد لوگوں کو صحت مند رکھنا ہے ـ
۔
Please follow and like us: