مجھے امید ہے کہ آج جس تنظیم کا قیام عمل میں آیا ہے وہ طب سے جڑے تمام مسائل کو حل کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی: ڈاکٹر سید احمد خان
نئی دہلی:() شمال مشرقی دہلی کا علاقہ درگا پوری چوک کے وینایک ریسٹورینٹ میں ڈاکٹرس اینڈ پیرا میڈیکل ٹرسٹ آل انڈیا رجسٹرڈ کے قیام کے موقع پر پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر حکیم سید احمد خان نے ڈاکٹرس اینڈ پرامیڈیکل ٹرسٹ آل انڈیا رجسٹرڈ کا قیام پر تنظیم کے صدر ڈاکٹر فہیم کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ آج جس تنظیم کا قیام عمل میں آیا ہے وہ طب سے جڑے تمام مسائل کو حل کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔سید احمد خان نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تھوڑا ہی صحیح لیکن مسلسل کام کرتے رہنا چاہیے تبھی ہم لوگوں کی خدمت اور اپنے مقصد کو پہنچ سکتے ہیں۔
ڈاکٹر ارشد غیاث نے کہا کہ یوں تو اپنے اپنے طور پر سبھی ڈاکٹرس طبّی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن جب تنظیم کے بینر تلے کسی مقصد کے تحت کام کیا جاتا ہے تو راستے آسان ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حکیم سید احمد خان کی رہنمائی میں آج طبّی کانگریس مُلک بھر میں جگہ جگہ یونانی کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے۔تاہم ہماری کوششوں سے جلد ہی ہریانہ میں یونانی میڈیکل کالج کا قیام ہونے جا رہا ہے۔ڈاکٹرس اینڈ پیرا میڈیکل ٹرسٹ آل انڈیا کے صدر ڈاکٹر فہیم نے تنظیم کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کئی برس سے ایسی تنظیم کی کمی محسوس کی جا رہی تھی جو ڈاکٹرس کے مسائل کو حل کر سکے اور ڈاکٹرس کی رہنمائی کر سکے۔اُنہوں نے کہا کہ آج نئی نئی بیماریاں جنم لے رہی ہے اور ان سے کیسے لوگوں کو بچایا جائے اس پر بھی ہماری تنظیم مُلک بھر میں کام کرے گی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے آل انڈیا طبّی کانگریس کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر حکیم سید احمد خان، مہمان ذی وقار کے طور پر ڈاکٹر ارشد غیاث یونانی میڈیکل آفیسر ہریانہ، حکیم عطا الرحمٰن اجملی، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی،اور حکیم آفتاب عالم نے شرکت کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر نسیم احمد نے بخوبی انجام دے۔ تقریب کا آغاز تنظیم کے ممبران کو ایوارڈ دے کر کیا گیا۔
اس تقریب کے موقع پر ڈاکٹر چیتنا، ڈاکٹر دیپالی ،ڈاکٹر شکیل،ڈاکٹر فرقان کے علاوہ کثیر تعداد میں ڈاکٹرس موجود تھے۔