نوئیڈا پولیس کے مطابق گریٹر نوئیڈا میں ایک ملٹی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی سولوشن کمپنی کے کیمپس میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ(ایس ٹی پی ) میں مبینہ طور پر ڈوبنے کے بعد پیر کو دیکھ بھال کرنے والے تین اہلکاروں کی موت ہوگئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (گریٹر نوئیڈا) اشوک کمار نے بتایا کہ پولیس کنٹرول روم کو شام کو اس واقعے کے بارے میں ایک الرٹ کال موصول ہوئی۔ یہ کوفورج کے کیمپس میں پیش آیا، جو کہ ٹیک زون کے علاقے میں پہلے این آئی آئی ٹی کے نام سے جانا جاتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ “اطلاع ملی کہ تین افراد ایس ٹی پی کے پانی کی ٹینک میں گر کر اس میں ڈوب گئے ہیں، فوری طور پر مقامی فائر بریگیڈ کی مدد سے انہیں ٹینک سے باہر نکال کر جی آئی ایم ایس اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد دیئے جانے کے بعد مرا ہوا بتایا۔