پریس ریلیز
مشن فیوچر فاؤنڈیشن {ایم ایف ایف}کے صدر نے پریس ریلیز جاری کرکے دہلی واقع لال قلعہ کے نزدیک بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ـ یاد رہے اس خوفناک حادثے میں دس سے زائد افراد ہلاک اور ۲ درجن زخمی ہوئے تھے ۔
حادثے کے بعد واقعے کی تحقیقات میں ایجنسیاں مصروف عمل ہیں ، بہر حال یہ ایک افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔ مشن فیوچر فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم تمام مرحومین کے لواحقین کے غم میں شریک ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔
