شوگر سے بچاؤ کے لئے ایک منٹ کی ہلکی پھلکی ڈربک ورزش بنی سب کی پسند: حکیم عطاء الرحمن اجملی
نئی دہلی: شوگر سے بچاؤ کا ہزاروں سال سے آزمایا ہوا نسخۂ، بھارت سرکار کے سابق ٹریننگ کمشنر خاندانی حکیم پروفیسر ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی کی مسلسل ریسرچ کے نتیجہ میں دریافت ہو گیا ہے۔
یہ علاج بالتدبیر ہے، جس میں تھکاوٹ نہ پیدا کرنے والی اور شوگر سے بچاؤ کے لئے ایک منٹ کی ہلکی پھلکی ڈربک ورزش کے چار آسان پوسچرز (ریاضتوں) کے ذریعے اب تک ملک اور بیرون ملک لاکھوں کی تعداد میں لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
امثال حج کرنے والے دلی کے ںسبھی حاجیوں کی پسند بن چکی ہیں۔” ان خیالات کا اظہار حکیم عطاء الرحمن اجملی، منیجنگ ڈائریکٹر اے اینڈ ایس فارمیسی، نئی دہلی نے کیا۔
وہ ڈاکٹر اسلام کی تحقیق کردہ پیرا میڈیکل ورزشوں کی ایک ماسٹر ٹرینر کی ورکشاپ میں حاضرین کو خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مسلسل کار خیر کے طور پر اس نسخے کی مشق کرائی گئی اور ان ورزشوں کا ماہر بنایا گیا۔ اسی سلسلے کی ایک اور کڑی کے بطور آج بھی ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر میں ایک ورکشاپ منعقد کی گئی اور شرکاء کو مفت ٹریننگ دی گئی۔
شوگر کی روک تھام کے لئے ڈربک وزرشوں کے ہلکے پھلکے پوسچر کا فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ شوگر کی سرحد پر ہیں، تو اس کے حملے سے محفوظ رہیں گے۔ اگر شوگر کے مریض ہیں تو دھیرے دھیرے آپ ٹھیک ہو جائیں گے اور ایک عرصے کے بعد دوا کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔
اس نسخے کی تاثیر کو ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی نے اٹلی جا کر یورپ کے ڈاکٹروں کو سکھایا اور بھارت میں شہر در شہر گھوم کر ہندوستانی طب اور ایروید کے ماہرین کو اس سے متعارف کرایا ہے۔ نئی نسل، شوگر کی بیماری سے محفوظ رہے اس مقصد کے حصول کے لئے ڈاکٹر اسلام نےاب تک 50 ہزار سے زائد اساتذہ کے ذریعے 10 لاکھ نوجوانوں کو اس کی مشق کرائی۔
مزید یہ کہ اس ورزشی نسخۂ کو گھر گھر تک پہنچانے کے مقصد سے اور انسٹرکٹر اور والنٹیئر کی کھیپ تیار کرنے کے ارادے سے ابوالفضل انکلیو میں، آل انڈیا یونانی طبی کانگریس، اے اینڈ ایس فارمیسی نئی دہلی اور دیگر اہل خیر حصرات کے تعاون سے انٹرنیشنل ٹریننگ سینٹر، انسٹیٹیوٹ آف ڈربک یوگا اینڈ کلینک آف آیوش پیرا میڈکس ابوالفضل انکلیو، نئی دہلی نے مذکورہ ورکشاپ کا مفت انعقاد کیا۔
انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے گاہے گاہے اس قسم کی ورکشاپ اور کیمپوں کا انعقاد کرتا رہے گا۔ ضرورت مند حضرات، خود اس قسم کی مفت ورکشاپس میں شریک ہو سکتے ہیں اور دوسروں کو بھی شریک کراکر فیض رساں بھی بن سکتے ہیں۔