عمران پرتاپ گڑھی کے یوم پیدائش کے موقع پر شاندار مشاعرہ وکوی سمّیلن کا انعقاد، غالب انسٹی ٹیوٹ کے آڈیٹوریم میں نظرآیا کانگریس کے نوجوان لیڈر کا زبردست جلوہ
بندھن کلچرل فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غالب انسٹی ٹیوٹ کے آڈیٹوریم میں کانگریس کے راجیہ سبھ ایم پی اور آل انڈیا کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کے اعزاز میں منعقدہ مشاعرے میں کئی اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، نمائندہ شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
نئی دہلی : ادب اورسیاست کے سنگم پر چمکتے ہوئے نوجوان لیڈر، مشہورشاعر، راجیہ سبھا کے رکن اور آل انڈیا اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کا یوم پیدائش شان وشوکت اورجوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یہ موقع نہ صرف ان کی شخصیت کے ہمہ گیراثرات کا مظہربنا بلکہ ان کی مقبولیت کا ایک زندہ اورتابناک ثبوت بھی ۔
کانگریس کے اہم لیڈروں نے اس موقع پر اپنی محبت اورعقیدت کا بھرپوراظہار کیا۔ بندھن کلچرل فاؤنڈیشن نے عمران پرتاپ گڑھی کے یوم پیدائش کی مناسبت سے غالب انسٹی ٹیوٹ کے آڈیٹوریم میں ” بھارت کا عمران “کے عنوان پر مشاعرہ وکوی سمیلن کا انعقاد کیا۔ اس مشاعرہ وکوی سمّیلن میں کئی نامور شعراء اور شاعرات نے شرکت کی اور اپنے کلام پیش کئے۔ سبھی شعراء نے عمران پرتاپ گڑھی کی ادبی اور سیاسی خدمات کی ستائش کی۔
