اے اینڈ ایس فارمیسی و مسکان اسپتال کی شراکت سے سیلم پور میں مفت میڈیکل کیمپ

Date:

آیوش کے یونانی علاج میں ملک کی عوام کا پورا پھروسہ ـ رکن اسمبلی عبد الرحمن

کیمپ منعقد کرنے کا بنیادی مقصد معاشی تنگی کے شکار اور ضرورت مندوں تک پہونچنا ہے : حکیم عطا الرحمن اجملی

نئی دہلی :۱۳ دسمبر (خصوصی نماءندہ) اے اینڈ ایس فارمیسی و مسکان اسپتال کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل اور آنکھوں کی جانچ کیمپ کا انعقاد روڈ نمبر ۶۶ سیلم پو ر میں کیا گیا ۔کیمپ کا افٹاح مقامی رکن اسمبلی عبد الرحمن اور سابق کونسلر اسماء رحمان نے کیا ـ کیمپ میں دہلی کے ماہر حکیم وڈاکٹر وں نے اپنی اعزازی خدمات پیش کیں۔

 

کیمپ میں صبح ۱۰ بجے سے ہی لوگوں کی بڑی تعداد چیک اپ کیلئے آنے لگی تھی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی عبد الرحمن نے کہا کہ یونانی طریقۓ علاج صدیوں پرانا سسٹم ہے جو مرض کو جڑ سے ختم کرنے میں معاون ہوتا ہے اور اسکا کوئ سائڈ افیکٹ بھی نہیں ہےـ انہوں نے سرکاروں کو اسکی جانب مزید اقدامات کی طرف رجوع کیاـ

انہوں نے کہاکہ اے اینڈ ایس فارمیسی ، مسکان اسپتال او ر مشہور یونانی ادویات کی کمپنی سپزر نے کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

عبد الرحمن نے کہا کہ کیمپ منعقد کرنے کا بنیادی مقصد ایسے لوگوں کو فیض پہنچانا ہے جو لوگ معاشی تنگی کی وجہ سے اپنا علاج نہیں کرا پاتے ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہۓ اس سے لوگوں کو فائدہ سیدھے طور پر مل رہا ہے ۔

ڈاکٹر حنا نے کہاکہ آنکھیں قدرت کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے جس کی دیکھ بھال کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ تر لوگ اسپتال آنے میں غفلت برٹے ہیں۔ علاوہ ازیں مزدور اور کمزور طبقہ پیسوں کی وجہ سے جانچ اور علاج میں کوتاہی پرٹا ہے _ ایسے لوگوں کیلئے مفت کیمپ فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں اور کیمپ کے ذریعہ بڑی خدمت انجام دی جاتی ہے ۔

کیمپ میں خدمات انجام دینے والوں میں ڈاکٹر الطاف احمد، ڈاکٹر حنا اختر، ڈاکٹر رضوان الحسن ،ڈاکٹر دلشاد، ڈاکٹر محمد مزمل ،ڈاکٹر محمد گلفام، ڈاکٹر عبدالقادر جیلانی ،ڈاکٹر موہن سنگھ ڈاکٹر زوحا ،محمد توصیف ، حظیفہ سیفی، ڈاکٹر اقراءاور سماجی کارکن حاجی شمیم احمد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔

ا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

15 − three =

Share post:

Subscribe

Popular

More like this
Related

आंगनबाड़ी से 10 हजार रुपये मांगने का आरोप, सीडीओ पर कार्रवाई

edited: Mukesh Yadav उत्तर प्रदेश के Etah से जुड़ा एक...

Trump says war Will End Soon

Edited by: Maroof Raza Iran War Updates: Trump Predicts Conflict...

विकास परियोजनाओं का लोकार्पण करेंगे प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी

प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी ने आज नई दिल्ली में लगभग...

बेटियों की सुरक्षा सुनिश्चित करें योगी आदित्यनाथ: नीलम यादव

प्रेस विज्ञप्ति अंतरराष्ट्रीय महिला दिवस पर महिला सुरक्षा को लेकर...