پریس ریلیز
طبیہ کالج میں دو پرنسپل حکیم اجمل خاں کے وژن کو تباہ کرنا ہے: ڈاکٹر آر ایس چوہان
نئی دہلی۔ یکم دسمبر 2025
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (دہلی اسٹیٹ) کی جانب سے پروفیسر مظاہر عالم (صدر، بورڈ آف یونانی سدھا، سویا رگپا، این سی آئی ایس ایم (نئی دہلی)، ڈاکٹر یوگتا منجال (ڈائرکٹر محکمہ آیوش، حکومت دہلی)، ڈاکٹر یونس افتخار منشی (ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم ( نئی دہلی) کو حال ہی میں اپنے اپنے عہدوں پر فائز ہونے کی خوشی میں تہنیتی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے کی۔
انہوں نے دہرایا کہ ہم اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ این سی آئی ایس ایم میں طب یونانی کو مناسب نمائندگی فراہم کرے۔ آیوروید کی طرح این سی آئی ایس ایم میں طب یونانی کا الگ بورڈ بنے اور بی یوایم ایس میں داخلہ کے لیے پہلے کی طرح دسویں جماعت تک اردو کی لازمیت کو جاری رکھا جائے۔ انہوں نے سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم) کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے دور حاضر میں طب یونانی کو ملک گیر سطح پر عام کرنے کا سب سے بڑا کارنامہ بتایا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر آر ایس چوہان نے حکیم اجمل خاں کے قائم کردہ آیوروید اینڈ یونانی طبیہ کالج میں دو پرنسپل کی تقرری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 100 سال سے ایک پرنسپل کے ذریعہ شاندار طریقہ سے مذکورہ طبیہ کالج کو چلایا گیا اور کوئی دِقت نہیں آئی۔
مگر اب عارضی طور پر ایک اور پرنسپل کی تقرری سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طبیہ کالج میں دو پرنسپل ہونے کا مطلب طبیہ کالج کی تقسیم کی بنیاد رکھنے جیسا ہے اور ایسا فارمولہ مسیح الملک حکیم اجمل خاں کی گنگا جمنی تہذیب کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکیم اجمل خاں نے گنگا جمنی تہذیب کو تقویت دینے کے لیے مہاتما گاندھی کے ساتھ مل کر 1916 میں آیوروید اینڈ یونانی طبیہ کالج قائم کیا تھا۔
اُن کا مقصد ایک چھت کے نیچے دو طریقہ علاج (آیوروید اور یونانی) کو یکساں فروغ کے مواقع فراہم کرنا اور ایک دوسرے کو قریب لانا تھا۔ ڈاکٹر آرایس چوہان نے مشورہ دیا کہ ہماری تمام تنظیمیں ایک جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنائیں اور حکیم اجمل خاں کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے مسائل کے حل پر لائحہ عمل طے کریں۔ مہمان ذی وقار کے طور پر ڈاکٹر سیّد فاروق، ڈاکٹر این کے چھاونیہ، پروفیسر محمد ادریس، پروفیسر ایس ایم عارف زیدی، ڈاکٹر ذکی احمد صدیقی، ڈاکٹر منہاج الدین، ڈاکٹر محمد فاضل خاں نے شرکت کی اور اظہار خیال بھی کیا۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر شکیل احمد میرٹھی، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ڈاکٹر احسان احمد صدیقی، ڈاکٹر فیضان احمد صدیقی، ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر شکیل احمد ہاپوڑی، ڈاکٹر شمس الدین آزاد، ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر اطہر محمود، ڈاکٹر فرمان علی، ڈاکٹر الیاس مظہر حسین، ڈاکٹر حبیب اللہ، ڈاکٹر انور جمال، ڈاکٹر شیخ خضرا، ڈاکٹر شہناز پروین، ڈاکٹر ذکی احمد، ڈاکٹر صغیر احمد صدیقی، ڈاکٹر سیّد منصور جمال کاظمی، ڈاکٹر خورشید عالم، ڈاکٹر محمد سلیم صدیقی، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم ارباب الدین، حکیم عزیر بقائی، حکیم نعیم رضا اور ڈاکٹر ڈی آر سنگھ کے علاوہ ایڈووکیٹ شاہ جبیں قاضی، اسرار احمد اُجینی، عبداللہ بن اسرار، محمد اویس، محمد حنیف، ندیم عارف، سیّد اعجاز حسین اور محمد عمران قنوجی وغیرہ نے اہم کردار نبھایا۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور ڈاکٹر محمد ارشد غیاث نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
جاری کردہ
(محمد عمران قنوجی)
پریس سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس، نئی دہلی
Please follow and like us:
Times Of Pedia Times of Pedia TOP News | Breaking news | Hot News | | Latest News | Current Affairs

