Site icon TIMES OF PEDIA

ترے سوا تو نہ راس آئے کوئی در ہم کو

حمد باری تعلی

دکھا نہ خون بھری کوئی رہ گزر ہم کو
وگرنہ تاب جو لائے وہ دے نظر ہم

ہر ایک پل تو اذیت کے ساتھ گزرا ہے
کبھی نشاط و مسرت کی دے خبر ہم کو

ذرا سا کیا ہوئے غافل کہ اے مرے مالک
دکھا رہا ہے اب آنکھیں ہر ایک خر ہم کو

جہاں کی بھیڑ میں کب تک پھریں گے ہم تنہا
کہ خال خال نظر آتے ہیں بشر ہم کو

یہ بے حسی ہمیں لے جائے گی کہاں مالک
نہیں جھنجھوڑتی مظلوم کی چشمِ تر ہم کو

ترے حضور ہی سر کو جھکاتے ہیں یارب
ترے سوا تو نہ راس آئے کوئی در ہم کو

ترا ہے شکر کہ محسؔن کو دی ہے گویائی
اب اور اتنا کرم رکھنا معتبر ہم کو

شفیق محسن
مالیگاؤں
Exit mobile version