Site icon Times Of Pedia

ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف ) کے ڈائریکٹر جنرل نے سنگیان ایپ (ایک مکمل قانونی حوالہ سے متعلق ایپ)کا آغاز کیا

ایپ کا مقصد نئے اور پرانے دونوں طرح کے مجرمانہ قوانین کی دفعات کو سمجھنے کے لیے جامع معلومات فراہم کرکے آر پی ایف کے اہلکاروں کو باخبر  اور بااختیار بنانا  ہے

ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف ) کے ڈائریکٹر جنرل جناب منوج یادو نے آج موبائل ایپلیکیشن- سنگیان  ایپ کا آغاز کیا، جسے آر پی ایف  کی ٹیک ٹیم نے تین نئے مجرمانہ ایکٹ کے بارے میں گہرائی سے معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن اور تیار کیا ہے تاکہ   بھارتیہ نیائے  سنہتا ( بی این ایس ) 2023ء ، بھارتیہ ناگرِک    سُرکشا   سنہتا ( بی این ایس ایس )  2023 ء  اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم  ( بی ایس اے )  2023 ء کے بارے میں  معلومات فراہم کی جا سکیں ۔  اینڈرائیڈ اور آئی او ایس  دونوں میں دستیاب، سنگیان  ایپ کا مقصد آر پی ایف  کے اہلکاروں کو  با خبر اور بااختیار بنانا ہے تاکہ پرانے فوجداری قوانین، آر پی ایف آپریشنز کے تناظر میں  اور ان نئی کارروائیوں کی مطابقت کو اجاگر کرتے ہوئے  ، نئی فراہمی اور دونوں کو سمجھنے کے لیے جامع معلومات فراہم کی جاسکیں۔

ایپ میں صارف دوست نیویگیشن، تلاش کے قابل ڈاٹا بیس اور آف لائن رسائی کی خصوصیات ہیں، جو  بھارت میں تازہ ترین قانونی پیش رفت کے بارے میں باخبر رہنے کے خواہاں ہر فرد کے لیے ایک عملی ٹول  فراہم کرتی ہے۔

سنگیان ایپ کی اہم خصوصیات:

تفصیلی معلومات فراہم کرنے کے لیے، ریلوے پروٹیکشن فورس کے  ڈائریکٹر جنرل  نے ای بک اور پرنٹ دونوں  شکلوں  میں  ’بھارتیہ ناگرک سُرکشا  سنہتا ( بی این ایس ایس ) 2023 ء ‘ پر ایک  بُک لیٹ  بھی جاری  کیا ہے۔ یہ بک لیٹ فورس کی کارروائیوں میں ایک عملی اطلاق  کو اجاگر کرتی ہے۔

ڈی جی آر پی ایف کے مطابق، موبائل ایپ اور ہینڈ بک شفاف، رسائی اور اہم قانونی معلومات کی ترسیل کے لیے آر پی ایف کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔  سنگیان  ایپ قانونی وسائل تک رسائی میں  ، ایک اہم اقدام کے ذریعے رسائی  فراہم کرتی ہے اور عمل درآمد کے لیے آر  پی ایف  کے عزم کا ثبوت ہے ۔  مزید معلومات اور ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے، براہ راست  گوگل   پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور پر جائیں ۔

 

……………………………………………………………………………………………………………

Exit mobile version