Site icon TIMES OF PEDIA

آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ  نے دہلی بم دھماکے کی مذمت کی

Delhi Bomb Blast

آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ  کے صدر نے پریس ریلیز جاری کرکے  دہلی میں لال قلعہ کے قریب بم دھماکے کی مذمت کی، جس میں اخباری اطلاعات کے مطابق دس سے زائد افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوئے۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں لیکن یہ ایک افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔ آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ  اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ حکومت سے درخواست ہے کہ اس واقعہ کی جلد از جلد غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

A Pic after delhi Bomb Blast at Lal Qila Metro station site

حکومت متاثرین کے لیے اعلان کردہ معاوضے کو بھی فوری طور پر جاری کرے۔ مزید برآں عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں سے گریز کریں متحد رہیں اور امن برقرار  رکھیں۔

تاکہ ملک د شمن عناصر کے ارادے اور حونصلے ٹوٹ سکیں ـ ساتھ ہی ملک میں سر کردہ تنظیموں سے درخواست ہے کہ ملک کی سالمیت بھائ چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لۓ امن و آشتی اور ایکتا اکھنڈتا پر مبنی مشترکہ پروگراموں کا انعقاد کراءیں ـ تاکہ عوام میں پاہمی اتفاق اور بھروسہ قائم ہو سکے ـ

صدر

آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ

Exit mobile version