(پریس ریلیز)
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (دہلی اسٹیٹ) کی میٹنگ منعقد
نئی دہلی۔ 9 اکتوبر 2026آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (دہلی اسٹیٹ) کی میٹنگ زیرصدارت ڈاکٹر شکیل احمد میرٹھی دریاگنج، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خاص طور سے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس فارمیسی ونگ کے قومی صدر حکیم ارباب الدین، قومی جنرل سکریٹری حکیم عزیر بقائی، قومی سکریٹری حکیم رشادالاسلام الٰہ آبادی اور نیشنل کوآرڈی نیٹر محمد نوشاد (اولیا ہربل) کا طبی میدان میں گراں قدر تعاون کو قابل ستائش قرار دیا گیا۔
ڈاکٹر شکیل احمد نے طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کی پوری ٹیم کے ساتھ دو روزہ جشن اُڈما پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ میٹنگ میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ طب یونانی کو مزید ترقی دینے کے لیے معیاری طبیہ کالجز، قابل اور باصلاحیت اطباء کے ساتھ بہترین دواسازی بھی بنیادی شرط ہے اور اس کو عوام تک پہنچانا اور جگہ جگہ یونانی دوا کی فراہمی دور حاضر کا بڑا چیلنج ہے۔
یونانی ڈرگس مینوفیکچڑس ایسوسی ایشن (اُڈما) کے ذریعہ اس کام کو بحسن و خوبی انجام دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرابا دینی نسخوں خاص طور سے ‘سی سی آریو ایم‘ کے پیٹنٹ پروڈکٹس اور نیشنل فارمولری آف یونانی میڈیسن (ںFUM) میں درج ادویہ کی مینوفیکچرنگ کی اہمیت بہت زیادہ ہے نیز ‘سی سی آریو ایم‘ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ںFUM، حصہ اول کی طرح بقیہ حصوں کا بھی اردو ایڈیشن شائع کرے اور اس کی قیمت طے کرکے برائے فروخت مارکیٹ میں مہیا کی جائے تاکہ لوگوں کو حکومت ہند کی جانب سے مستند قرابادینی کتاب دستیاب ہوسکے۔
واضح ہو کہ محترمہ عالیہ امان (سابق ایڈوائزر انچارج یونانی، حکومت ہند) کے دور میں نیشنل فارمولری آف یونانی میڈیسن (ںFUM) حصہ اوّل کا اردو ترجمہ شائع ہوا تھا، اس کے بعد کے حصوں کا ہنوز انتظار ہے۔
ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ جشن اُڈما کا دو روزہ (۱۰ اور ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۶) کو جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی میں منعقد ہونے والا پروگرام عوام و خواص کے لیے یکساں مفید ثابت ہوگا۔ میٹنگ میں ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، ڈاکٹر مفتی جاوید انور دہلوی، ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر خورشید عالم، ڈاکٹر شکیل احمد ہاپوڑی، ڈاکٹر محمد الیاس، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، اسرار احمد اُجینی اور سیّد اعجاز حسین وغیرہ شریک ہوئے۔ میٹنگ کے آخر میں محمد عمران قنوجی کو سرٹیفکیٹ آف ایکسیلنس سے سرفراز کیا گیا۔ تمام شرکأ کا شکریہ ڈاکٹر اطہر محمود نے ادا کیا۔
جاری کردہ
(محمد عمران قنوجی)
پریس سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس، نئی دہلی

